Archive for the ‘Taqreer’ Tag

خواب آور خطبات، تقریریں اور لیکچرز

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

لیجئے جناب یہ والا جمعہ تو ہم نے اپنے باباجی کی اقتداء میں پڑھا ہے جاننے والے اور انہیں سننے والے جانتے ہیں کہ ان کی باتیں سنتے سنتے پپوٹے بھاری نہیں ہوتے۔ ان شاء اللہ اس کے اقتباسات کسی دن پیش کروں گا۔

آپ نے کبھی خواب آور جمعے، تقاریر اور لیکچر سنے ہیں؟ یقینا سنے ہوں گے میں نہیں مانتا کہ نہ سنے ہوں بھائی پاکستان میں آجکل مقررین اورہرجگہ پائے جاتے ہیں۔ بلکہ ہماری کلیات دانش میں ایسے خطباء کو خطیب بے لگام لکھا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ کے خطابات خواب آور ہوتے ہیں، اس خطاب کے دوران میں نیند کی حسین وادی بھی آسانی دیکھ لی جاتی ہے اگر طویل ہوجائے تو سر سے پاؤں تک زمین کا سہارا بھی لینا پڑ جاتا ہے۔

 کچھ کے دانشمندانہ، مدبرانہ یہ عموما مختصر ہوتے ہیں کام کی ایک بات نہیں کئی باتیں دماغ میں چپک جاتی ہیں۔

کچھ خطیب اتنے ہیبت ناک انداز میں خطاب فرماتے ہیں کہ لگتا ہے جیسے ہتھی پے جانا ائے (ہاتھا پائی ہوجائے گی) سننے والوں کو کچھ سمجھ آئے نہ آئے یہ ضرور سامعین کو یاد رہ جاتا ہے کہ سپیکر کتنی دفعہ گرا تھا

 تیسری قسم مناظرانہ ہوتی ہے جس میں بعض اوقات ایک ہی تقریر میں سینکڑوں لوگ کافرہوچکے ہوتے ہیں اس قسم کی تقریر میں میرے جیسا بندہ صرف یہ سیکھتا ہے کہ بتنگڑ کیا ہوتا، رائی کا پہاڑ کیسے بناتے ہیں، بات سے بات کیسے نکالنی ہے اور پھر سلسلہ ٹوٹنے نہیں دینا دور کی کوڑی اندھیرے میں کیسے سوجھتی ہے؟ اور اسی کی ایک subcategory  ایسی بھی ہوتی ہے جس میں ایک مسلک کے لوگ دوسروں کی نقلیں اتارکر یا جگتیں مارکر اپنوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

بعض خطباء کا خطاب اتنا طویل ہوتا ہے کہ بندہ اچھی خاصی نیند بھی پوری کرلیتا ہے۔

حالانکہ نبی ﷺ کی واضح حدیث موجود ہے :

قَالَ أَبُو وَائِلٍ خَطَبَنَا عَمَّارٌ فَأَوْجَزَ وَأَبْلَغَ فَلَمَّا نَزَلَ قُلْنَا يَا أَبَا الْيَقْظَانِ لَقَدْ أَبْلَغْتَ وَأَوْجَزْتَ فَلَوْ کُنْتَ تَنَفَّسْتَ فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ طُولَ صَلَاةِ الرَّجُلِ وَقِصَرَ خُطْبَتِهِ مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِهِ فَأَطِيلُوا الصَّلَاةَ وَاقْصُرُوا الْخُطْبَةَ وَإِنَّ مِنْ الْبَيَانِ سِحْرًا
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر
۲۰۰۳:
واصل بن حیان نے کہا کہ ہمارے سامنے حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خطبہ دیا جو مختصر اور نہایت بلیغ تھا جب وہ منبر سے اترے تو ہم نے عرض کیا اے ابوالیقطان آپ نے نہایت مختصر اور نہایت بلیغ خطبہ دیا اگر میں خطبہ دیتا تو ذرا لمبا دیتا کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ آدمی کا لمبی نماز اور خطبہ کو مختصر پڑھنا یہ اس کی سمجھداری کی علامت ہے پس نماز کو لمبا کرو اور خطبہ کو مختصر کرو کیونکہ بعضے بیان جادو جسے اثر رکھتے ہیں۔ (یہاں سے)
(صحیح مسلم ، کتاب الجمعہ ، باب تخفیف الصلوٰۃ و الخطبۃ)

اس معاملے کی وجہ سے عموما لوگ مسجد میں نماز سے چند لمحے پہلے ہی آتے ہیں۔ اور احناف کے ہاں صرف دوسری اذان کے بعد جب دوسرا خطبہ شروع ہوتا ہے تب آتے ہیں۔ اللہ رب العزت کا حکم بھی موجود ہے:

يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِي لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

ﺍﮮ ﻭﮦ ﻟﻮﮔﻮ ﺟﻮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﺋﮯ ﮨﻮ ! ﺟﻤﻌﮧ ﻛﮯ ﺩﻥ ﻧﻤﺎﺯ ﻛﯽ ﺍﺫﺍﻥ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺗﻢ ﺍﹴ ﻛﮯ ﺫﻛﺮ ﻛﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﻭﮌ ﭘﮍﻭ ﺍﻭﺭ ﺧﺮﯾﺪ ﻭﻓﺮﻭﺧﺖ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﻭ۔ (١) ﯾﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮ۔ (سورۃ الجمعۃ)

ہمیں کوشش کر کے پہلے پہنچنا چاہیے اور علماء کرام بھی اپنے خطبات مختصر رکھیں تاکہ لوگ اللہ کے حکم ماننے میں آسانی محسوس کریں۔

خطبہ جمعہ کے علاوہ بھی تقریریں اور کلاس روم میں لیکچر سنتے ہوئے نیند آجاتی ہے جو لوگ اس بیماری کا شکار ہیں پریشان ہیں کہ اس مسئلے کا کیا حل نکالا جائے؟

آپ کچھ بتائیں گے؟

جمعے کے علاوہ بھی ایک مصروفیت تھی ہم نے دھوبی گھاٹ میں جلسہ استحکام پاکستان میں بھی شرکت فرمائی جس میں جناب سید منور حسن صاحب تشریف لائے ہوئے تھے

اتوار 25 مارچ کو جمعیت علمائے اسلام (مولانا شاہ احمد نورانی) کا جلسہ بھی ہے ہمارا ارادہ بن رہا ہے اس میں بھی شرکت کریں۔

ہمارے فیصل آباد کو بھی اعزاز حاصل ہورہا ہے قومی سطح کی ایک پارٹی کا اعلان یہاں سے ہورہا ہے آپ نے کبھی نام سنا پاکستان نیشنل مسلم لیگ ارے عوامی مسلم لیگ نہ سمجھیے گا اس کے سربراہ امجد وڑائچ صاحب ہیں۔ یہ بھی قومی سطح کا جلسہ 27 مارچ کو کرنے جارہے ہیں

اسی طرح یکم اپریل کو جماعت الدعوۃ 1 اپریل کو اسی دھوبی گھاٹ میں جلسہ کرے گی۔ ان شاء اللہ جہاں جہاں شامل ہوئے کچھ احوال ہم لکھیں گے۔